6 اپریل 2014 - 16:34
متحدہ عرب امارات شدید تنقید کی زد میں

متحدہ عرب امارات پر قیدیوں کے انسانی حقوق پامال کرنے کی بابت تنقیدوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  مصر کی الشعب ویب سائٹ نے جینوا کے کرامت نامی مرکز کے حوالے سے رپورٹ دی ہےکہ متحدہ عرب امارات میں جو لوگ انسانی حقوق کی سرگرمیوں کی بنا پر گرفتار کئےجاتے ہیں انہیں بری طرح جسمانی ایذائيں پہنچائي جاتی ہیں۔ ان رپورٹ کے مطابق اسامہ النجار نامی رہنما کو بھی امارات کی سکیورٹی فورسز نے شدید جسمانی ایذائيں پہنچائي ہیں۔ مرکز کرامت نے اعلان کیا ہے کہ اسامہ نجار نے ٹوئيٹر پر اماراتی حکام کے رویے تنقید کی تھی جس کےبعد انہیں سترہ مارچ کوامارات کی انٹلجنس نے گرفتار کرلیا تھا اور انہیں جیل لےجاتے ہوئے بری طرح زد وکوب کئے جانے کے علاوہ چار دنوں تک حوالات میں جسمانی ایذائيں دی گئيں۔ اس رپورٹ کے مطابق امارات کی سیکیورٹی فورسز، سیاسی رہنماوں کو گرفتار کرنے کےلئے ان کے گھروں میں گھس آتی ہیں جبکہ ان کےپاس عدالت کا اجازت نامہ بھی نہیں ہوتا۔ اس مرکز نے کہا ہےکہ اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسداد تشدد کے نمائندے کو امارات میں جیلوں کامعائنہ کرنا چاہیے اور امارات کو قیدیوں کے حقوق کی پابندی کے کنونشن کا پابند بنایا جائے۔

.............

242